اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی طرف سے کشمیری قیادت کو اڑتالیسویں وزرا خارجہ کونسل کے اسلام آباد میں بائیس اور تئیس مارچ دوہزار بائیس کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے پر ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کو کوئی قانونی حق حاصل نہیں کہ وہ جموں وکشمیر کے متنازعہ خطے کو ”اٹوٹ انگ” قرار دینے کا دعویٰ کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تنازعہ جموں وکشمیر پر کثیر قراردادیں قرار دیتی ہیں کہ ریاست جموں وکشمیر کا حتمی تصفیہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے کے ذریعے کشمیری عوام کی مرضی ومنشاء کے مطابق ہوگا۔ ترجمان نے کہاکہ اس حقیقت کے برعکس بھارت کے بار بار کے دعوے غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے اور جبر واستبداد کی حقیقت کو جھٹلا اور دھندلا نہیں سکتے۔ترجمان نے کہاکہ عوام کے استصواب رائے کا عالم گیرسطح پر تسلیم شدہ حق اقوام متحدہ کے منشور میں درج ایک اصول ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور ‘او۔آئی۔سی’ نے جموں وکشمیر کے عوام کے حق کو تسلیم کیا ہے جو 1947 سے بھارت کے غیرقانونی قبضے کا شکار ہیں،اسی طرح او آئی سی نے کشمیری عوام کی اپنے استصواب رائے کے حق کے لئے منصفانہ جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور او آئی سی کے اجلاسوں میں کشمیری قیادت کو مدعو کرنے کی روایت رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ بائیس اور تئیس مارچ دوہزار بائیس کو اسلام آباد میں ہونے والے ‘او۔آئی۔سی’ وزرا خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کی شرکت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے۔ ترجمان کے مطابق جبرکار شکار کشمیری عوام کے عزت وقار اور آزادی پر او آئی سی کے اصولی موقف پر سوال اٹھانے کے بجائے بھارت خوداحتسابی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں اپنا جبرواستبداد اور انسانی حقوق و عالمی انسانی قانون کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں بند کرے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کااپنا حق استعمال کرنے دے۔
مقبول خبریں
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...
وارنٹِ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ...
تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی...
ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا، چین سے آئی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے...
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان...
واشنگٹن (این این آئی)اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے...