اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کے اجلاس اور پریڈ میں سب مہمان شریک ہوں گے ، حافظ طاہر اشرفی

0
185

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کے اجلاس اور پریڈ میں سب مہمان شریک ہوں گے ۔ اپنے بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس پوری قوم کیلئے فخر اور اعزاز ہے ،اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کا اجلاس ہے اور تمام مہمان آ رہے ہیں ،اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کے اجلاس اور پریڈ میں سب مہمان شریک ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حزب اختلاف کی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے مارچ کو 24 مارچ تک ملتوی کیا ،سیاست پر 24 مارچ کے بعد بات ہو گی فی الحال او آئی سی کا اجلاس اہم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کی سازش تھی کہ او آئی سی اجلاس پاکستان میں نہ ہو جسے مسلم ممالک نے ناکام بنایا۔