اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجار ت عبد الرزاق دائود نے کہاہے کہ آسٹریا کے سرمایہ کارپاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں ، چینی کی پیداوار، مشروبات اور دودھ کی مصنوعات کے شعبے میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، انجینئرنگ اور توانائی ، چمڑے کے سامان جیسے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جاسکتا ہے ۔سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام پاک آسٹریا بی ٹو بی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن اور مشیر تجارت و سرمایہ عبدلرزاق دائودنے خطاب کیا ۔ حکومتی پالیسیوں اور مراعات پر آسٹرین سرمایہ کاروں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔محمد اظفر احسن نے کہاکہ کاروباری برادری کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مظبوط کرنے کی ضرورت ہے،آسٹریا پاکستان کا ایک اہم ترقیاتی شراکت دار رہا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آسٹرین سرمایہ کار توانائی، مالیاتی خدمات، بجلی کے آلات میں سرمایہ کاری کریں ، نئی پیٹرو کیمیکل پالیسی پر کام ہو رہا ہے ۔ محمد اظفر احسن نے کہاکہ نئی پالیسی سے سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلیں گے۔ عبد الرزاق دائود نے کہاکہ آسٹریا کے سرمایہ کارپاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں ، چینی کی پیداوار، مشروبات اور دودھ کی مصنوعات کے شعبے میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ انجینئرنگ اور توانائی ، چمڑے کے سامان جیسے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جاسکتا ہے ۔ عبد الرزاق دائود نے کہاکہ حکومت پاکستان کی طرف سے آسٹرین سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...