ترکی نے یورپ اورایشیا کے درمیان دنیا کا سب سے لمبا پل کھول دیا

0
248

انقرہ(این این آئی) ترکی میں یورپ اورایشیا کوملانے والے دنیا کے سب سے لمبے پل کا افتتاح کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کا کیناکیلے پل 1915میں تعمیرکیا گیا تھا جسے ترکی اورجنوبی کوریا کی کمپنیوں نے دوبارہ بنایا ہے۔ترکی اورجنوبی کوریا کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طورپرپل کا افتتاح کیا۔دنیا کے سب سے لمبے سسپینشن پل کی تعمیرپر2.8بلین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔کیناکیلے پل کی لمبائی 4.6 کلومیٹر ہے اوراس کی تعمیرکا کام 2017میں شروع کیا گیا تھا۔پل کی تعمیرمیں 5ہزارورکرزنے حصہ لیا۔پل کی تعمیرکے بعد اناطولیہ سے ترکی کے یورپ میں واقع علاقے گیلی پولی کا گھنٹوں پرمشتمل سفراب 6منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔