صدرپوٹن کی تقریرکے دوران سرکاری ٹی وی کی براہ راست نشریات بند

0
234

ماسکو(این این آئی) روسی صدرولادمیرپوٹن کی ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کی جانے والی تقریرکی براہ راست نشریات اچانک بند ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدرولامیرپوٹن ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کریمیا کے یوم الحاق کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹی وی پرجاری ان کا براہ راست کی نشریات بند ہوگئیں۔صدرپوٹن کا خطاب میں کہنا تھا کہ یوکرین پرحملہ ضروری تھا کیونکہ امریکا یوکرین کو روس کے خلاف استعمال کررہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین میں غالب رہے گا۔روس یوکرین میں روسی بولنے والے لوگوں کی نسل کشی نہیں کرنے دے گا۔