کیف (این این آئی)یوکرینی فوج نے دارالحکومت کیف کے مضافات میں واقع متعدد علاقوں سے روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے اور شہرمیں ہتھیار ڈالنے کے بجائے ہرعمارت کے دفاع کا عہد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیف کے میئر ویٹالی کلیشکو نے کہا کہ شہر کے شمالی اور مشرقی مضافات میں لڑائی جاری ہے اورمکریف کا چھوٹا سا شہراورقریبا تمام ارپن پہلے ہی یوکرینی فوجیوں کے کنٹرول میں ہے۔ارپن کی سرحدمشرق میں کیف سے ملتی ہے اور مکریف دارالحکومت سے مغرب میں قریبا 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔کیف کے شمال میں واقع ارپن اور لیوتیز میں دونوں فوجوں میں توپ خانے سے گولہ باری کا تبادلہ ہوا اورارپن کے محاذ پر شدید لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں۔ ارپن کے ساتھ ساتھ بوچا اور ہوسٹومیل میں روسی فوجیوں کے ممکنہ گھیرا کی اطلاع دی۔یہ دونوں کیف کے مغرب میں واقع مضافاتی علاقے ہیں۔میئرکلیشکوکا کہنا تھا کہ ان کے پاس یوکرینی فوج کی جوابی کارروائیوں کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات نہیں ہیں۔روسی فوج نے 24 فروری کو یوکرین پرحملہ کرنے کے بعد تیزی سے کیف کی جانب پیش قدمی کی تھی اورشہر کے نواح تک پہنچ گئی تھی لیکن اس کی شہر کاگھیرا کرنے اور داخل ہونے کی اب تک کی تمام کوشش ناکام ہوچکی ہے۔سابق باکسنگ چیمپئن کلیشکو نے شہر کے ایک پارک میں نیوزکانفرنس میں کہا کہ جارحین کا ہدف یوکرین کا دارالحکومت ہے،کیونکہ یہ شہرملک کا مرکز ہے۔انھوں نے روسی فوجیوں پر زور دیا کہ وہ وطن واپس چلے جائیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یوکرین کے باشندے کیف کا دفاع کرنے کوتیارہیں۔کلیشکو نے اس عزم کا اظہار کیا کہہم روسیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے یا حملہ آوروں کے آگے ہتھیارڈالنے کے بجائے مرنا پسند کریں گے۔ہم اپنے شہرکے ہرحصے میں ہرعمارت، ہرگلی، ہر نکڑ کے دفاع کے لیے لڑنے کو تیارہیں۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...