کیف (این این آئی ) نیٹو کے ایک اعلی فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ نیٹو کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس کو جنگ کے پہلے مہینے کے دوران یوکرین میں میدان جنگ میں 30سے 40ہزار کے درمیان ہلاکتیں ہوئیں۔ جن میں سات ہزار سے15ہزار کے درمیان روسی فوجیوں کی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوجی اہلکار جس نے نیٹو کے قوانین کے تحت نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد کا تخمینہ یوکرین کی حکومت کی معلومات، روس کے اندازوں اور اوپن سورسز (اعلانیہ ذرائع)کی معلومات کے امتزاج پر مبنی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں لڑائیوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو لڑائی کے دوران پکڑے گئے یا لاپتہ ہوئے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...