قدرتی گیس کی قیمت ڈالر، یورو نہیں روسی کرنسی میں لیں گے، پیوٹن

0
188

ماسکو (این این آئی )روس کے صدر پیوٹن کی جانب سے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے ایک بیان میں کہاکہ کوئی وجہ ہی نہیں کہ امریکا، یورپ کو اشیا دے اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست ممالک کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روبلز میں کریں گے۔دوسری جانب اٹلی کا کہنا تھا کہ روس سے گیس کی خرید یورو ہی میں کی جانی چاہیے، ابھی روس سے گیس کی خرید روبل میں کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔اٹلی نے کہا کہ یورو کے بجائے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ پابندیوں سے بچنے کی کوشش ہے۔آسٹریا کا بھی کہنا تھاکہ روس سے گیس کی خرید روبل نہیں یورو ہی میں کریں گے۔