منی لانڈرنگ کیس میں آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو عدالت حاضری یقینی بنانے کا حکم

0
182

لاہور( این این آئی) سپیشل جج سنٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو عدالت حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری ضمانت کیلئے ملزم کا پیش ہونا ضروری ہے ، ملزم پیش نہ ہو تو عبوری ضمانت خارج کر دی جاتی ہے ۔سپیشل جج سنٹرل نے مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی ۔ عبوری ضمانت کے لئے ملزم کا پیش ہونا ضروری ہے، ملزم پیش نہ ہو تو عبوری ضمانت خارج کر دی جاتی ہے ۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے شہباز شریف اسلام آباد میں ہیں، شہباز شریف بطور قائد حزب اختلاف اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں،ایسے حالا ت میں عدالت ملزم کو سہولت دے سکتی ہے۔ آئندہ سماعت پر شہباز شریف عدالت حاضری یقین بنائیں۔ تحریری حکم میں مزید کہا کہ سی ایف او محمد عثمان کے وکیل نے عدالت کے دائرہ اختیار پر بحث کے لئے مہلت مانگی ، آئندہ سماعت پر وکلاء بحث کے لئے پیش ہوں ۔ کیس کی مزید سماعت 4اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔