کراچی (این این آئی) معروف فیشن ڈیزائنر و گلوکارہ سارہ بیگ نے لندن میں منعقدہ دسویں روایت فیشن شو میں اپنے خوبصورت سارہ بیگ کٹیور ملبوسات کی نمائش کی۔روایت فیشن شو کے سی ای او عدنان انصاری پاکستانی فیشن کو برطانیہ میں گزشتہ 10 سال سے اپنے اس پلیٹ فارم سے متعارف کروانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔فیشن شو میں پاکستان کی نامور ملٹی ٹیلنٹڈ فیشن ڈیزائنر اور گلوکارہ سارہ بیگ نے اپنے خوبصورت ملبوسات کی نمائش کرتے ہوئے بطور شو اسٹاپر ماڈل ریمپ پر کیٹ واک کی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔فیشن شو کی خاص بات تھی کہ سارہ بیگ نے اپنے نئے گانے ‘عشق سزا’ پر ریمپ پر جلوے بکھیرے جس کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی ڈریم گرل گلوکارہ و فیشن ڈیزائنر سارہ بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری نے ملک سمیت دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے جس کی ایک مثال روایت فیشن ویک ہے۔انہوں نے کہا کہ روایت فیشن ویک گزشتہ 10 سال سے پاکستانی اور دیگر ممالک کے انٹرنیشنل ڈیزائنرز برانڈز کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...