روسی فورسز نے یوکرین کے درجنوں عہدیداروں، صحافیوں کو لاپتا کردیا، اقوام متحدہ

0
225

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے کہا ہے کہ روسی فورسز نے یوکرین کے درجنوں عہدیداروں، صحافیوں اور کارکنوں کو گرفتار یا جبری طور پر غائب کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کے ادارے نے ایک بیان میں کہاکہ درجنوں یوکرینی عہدیداروں، صحافیوں اور کارکنوں کو حراست یا جبری طور پر لاپتا کردیا گیا، جن میں سے کئی کیسز حبس بے جا میں رکھنے جیسے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جب سے روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہے، ایک مہینے سے زائد عرصے کے دوران یوکرین کے 22 مقامی عہدیداروں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سے 13 افراد کو بظاہر رہا کردیا گیا ہے۔یوکرین کے عہدیداروں کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سب سے مشہور کیس یوکرین کے جنوبی شہر میلٹی پول کے میئر آئوین فیڈروف کا ہے، جنہیں یوکرینی حکام کے مطابق حملہ آور روسی فورسز نے حراست میں لیا تھا اور کئی روز حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا تھا