ماسکو (این این آئی)یوکرین کیساتھ جنگ میں روس کا بڑا دعوی سامنے آگیاہے۔روس نے کہاہے کہ یوکرین پر حملیکیآغاز سے لیکراب تک 14 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک اور16 ہزارسے زائد زخمی ہوگئے جب کہ روس نے 1351 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف بھی کیا ہے۔دوسری جانب یوکرین کا دعوی ہے کہ اس کے فوجیوں نے 16ہزار روسی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ یوکرین نے خارکیف شہر کے اسپتال پر روسی حملے میں 4 افراد کی ہلاکت کا دعوی بھی کیا ہے۔یوکرین کے شہر وینیتسا میں ملٹری کمانڈ سینٹر پر میزائل حملہ کیاگیا جس سے کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔روسی وزارت دفاع کا کہناتھا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ زیادہ ترمکمل ہوگیا اور اہداف مکمل ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔روسی صدر نے ملک سے باہر ایکشنز سے متعلق جھوٹی خبر پر سزا کے قانون پر دستخط کر دئیے، اس قانون کے تحت جھوٹی خبر پر 15 سال تک قید ہو سکے گی۔علاوہ ازیں فرانس، ترکی اور یونان نے یوکرین سے شہریوں کے انخلاکے لیے مشن بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...