ممبئی (این این آئی)لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موت کے ایک ماہ بعد ٹوئٹ شیئر کیا گیا ہے۔لتا منگیشکر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں اپنی سْریلی آواز کا جادو جگاتے سْنا جاسکتا ہے۔01 منٹ اور 21 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ‘آواز، رونق، سادگی اور مسکراہٹ، ہمیشہ زندہ رہے گی۔لتا منگیشکر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد مداح ملی جْلی کیفیات میں مبتلا ہیں، کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگیا ہے تو کوئی خوشی کا اظہار کررہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عْمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔ انتقال سے کئی روز قبل ناساز طبیعت کے باعث وہ اسپتال میں ہی زیر علاج تھیں، اپنی زندگی کی آخری سانس انہوں نے اسپتال میں ہی لی۔لیجنڈری گلوکارہ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔
مقبول خبریں
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...
غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے،برطانوی سرجن
غزہ (این این آئی )غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم...
امریکی صدر کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...