لاس اینجلس (این این آئی)امریکی اداکار ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔آسکر 2022ء کے سلسلے میں ہونے والی کل 94ویں تقریب میں ول اسمتھ کو فلم ‘کنگ’ رچرڈ میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔دوسری جانب جیسیکا چیسشیئن کو بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے، جیسیکا چیسشیئن کو فلم دی آئیز آف ٹیمی فیک میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ ملا ہے۔اسی طرح آسکر ایوارڈ 2022 میں بہترین معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ ٹرائے کاٹسر نے حاصل کیا، ٹرائے کاسٹر کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ فلم کوڈا میں اداکاری پر دیا گیا ہے۔بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ آریانا ڈیبوس نے اپنے نام کیا ہے ، فلم ویسٹ سائیڈ اسٹوری میں اداکاری پر آریانا ڈیبوس کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔بہترین ڈائریکٹر کا آسکر ایوارڈ جین کیمپیئن نے جیتا ہے، فلم دی پاور آف دی ڈاگ کی ہدایتکاری پر جین کیمپیئن کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ فلم کوڈا نے اپنے نام کیا ہے، کوڈا قوت سماعت سے محروم خاندان میں قوت سماعت رکھنے والی واحد لڑکی روبی کی کہانی ہے۔ دوسری جانب آسکر 2022 میں انکانٹو بہترین اینی میٹڈ فلم قرار پائی ہے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...