کیف(این این آئی) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ روس کو ہماری تمام زمینوں سے نہیں ہٹایا جا سکتا، کیونکہ اس سے عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے روس کے ساتھ غیر جانبداری کے ساتھ ساتھ غیر جوہری ہتھیاروں پر بات چیت کے لیے یوکرائن کی تیاری پر زور دیا اور مزید کہا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جنگ کے دوران چیچنیا سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس جنگ کے آغاز سے ہی اندرونی تقسیم کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین میں روسی بولنے والے تمام شہروں کو تباہ کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات میں اپنے ملک میں روسی زبان کے استعمال کے معاملے پر بات نہیں کرتے۔دریں اثنا انہوں نے مذاکرات کے دوران روس سے سیکیورٹی کی ضمانتیں حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یوکرین کی غیر جانبداری اور غیر جوہری ہتھیاروں پر بات کرنے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ اس شرط پر معاہدہ کرنا ممکن ہے کہ اس کی افواج یوکرین سے نکل جائیں۔ انہوں نے امن دستوں کے انکار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کو ایک منجمد حقیقت بنا دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...