روس میں حکومت کی تبدیلی کی بات نہیں کی، جوبائیڈن

0
462

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر کی جانب سے اس بیان کے بعد کہ ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین اقتدار میں نہیں رہ سکتے، ہفتے کو وارسا میں ایک تقریر کے دوران جو بائیڈن نے زور دے کر کہا ہے کہ انہوں نے روس میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ نہیں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہ کیا وہ ماسکو میں اقتدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ہم رو س میں حکومت کی تبدیلی کی بات نہیں کررہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بائیڈن نے پولینڈ کے دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب کو قصائی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔جس پر کریملن کی طرف سے فوری ردعمل آیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ مسئلہ خالصتا اندرونی معاملہ ہے کیونکہ صرف روسی ہی اپنے صدر کے انتخاب کا فیصلہ کرتے ہیں۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ مسئلہ امریکی صدر کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس میں کون صدر ہوگا اور کس کی حکومت ہوگی۔ یہ امریکی صدر کا درد سر نہیں۔