اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ لندن میں بیٹھا ایک شخص پاکستان کیخلاف سازش کر رہا ہے، عمران خان کو دھمکی آمیز ملنے والا خط وہ نہیں جو آج کل کچھ صحافی لہرا رہے ہیں،عمران خان ایک جنگ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں، پاکستان میں مستحکم پارلیمانی نظام کے فیصلے کی ضرورت ہے،عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے والوں کو 10 لاکھ لوگوں سے گزر کر جانا پڑیگا، اگر ایسا نہ ہوا تو منڈیاں ایسے ہی چلتی رہیں گی، سندھ ہائوس میں ضمیروں کو خریدنے کی منڈی لگی ہوئی ہے، امید ہے جو ارکان بکے، سپریم کورٹ ان کو نااہل کرنے سے متعلق فیصلہ دیگی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہاکہ صدر مملکت کے دائر کئے جانے والے ریفرنس کی سماعت جاری ہے، اٹارنی جنرل اپنے دلائل دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے کامیاب جلسے پر پاکستان کے عوام کا مشکور ہوں، گلگت بلتستان سے لے کر کراچی تک، کوئٹہ اور چاغی کے پہاڑوں سے لے کر لاہور تک اور لاہور سے اسلام آباد تک جس طریقے سے عوام نے عمران خان کی قیادت پر لبیک کہا اور عظیم اجتماع کیا، وہ لائق تحسین ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بڑی تعداد میں لوگ یہاں پہنچے اور عظیم اجتماع کیا جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ عوام کے قدموں کی دھڑک سے اسلام آباد کے در و دیوار لرزا گئے، پہلے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دس لاکھ لوگوں سے گذر کر جانا پڑے گا، کل کے جلسہ کے بعد بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو عمران خان تک 20 کروڑ لوگوں سے گذر کر جانا پڑے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد عالمی سازش کا حصہ ہے، مقامی سیاسی پلیئرز جن کا سرغنہ مے فیئرز اپارٹمنٹس میں بیٹھا ہوا ہے، نے اس عالمی سازش کا حصہ بنتے ہوئے پاکستان کے خلاف سازش کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری اور شہباز شریف جیسے بونے پاکستان کو مستقل غلامی میں دینے کا پلان تیار کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ وہ پتلیاں ہیں جن کے تانے بانے لندن میں بیٹھے ہوئے شخص کے ہاتھ میں ہیں، یہ شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش میں ملوث ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے جلسہ میں اس عالمی سازش کا ابتدائی دیباچہ عوام کے سامنے رکھا ہے،وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس عالمی سازش کے باقی اوراق بھی عوام کے سامنے رکھیں گے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...