اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچکانہ دفعات پر حملہ آوروں نے ضمانتیں کروا لیں ، کل اس معاملے پر جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 63A کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے سندھ ہاؤس حملے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اس کیس میں دہشتگردی کی دفعات عائد نہیں ہوتیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر قانونی راستہ اپنائے، سندھ حکومت سیشن کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، مناسب ہوگا متعلقہ فورم ہی اسکا فیصلہ کرے ، بچکانہ دفعات پر حملہ آوروں نے ضمانتیں کروا لیں ، (کل) منگل کواس معاملے پر جامع رپورٹ دیں۔بعدازاں پی پی پی رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا شکر گزار ہوں کہ سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، پارلیمنٹ لاجز میں حملے کے بعد ہم نے سندھ ہاؤس کو سیکیورٹی دینے کا کہا، سپریم کورٹ نے (کل) منگل تک سب کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،منگل کو ہی پرویز خٹک نے کہا ہے ہم بار بار حملہ کریں گے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...