اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک بڑی عالمی سازش ہے اور دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا،سیاسی بحران ملکوں میں آتے رہتے ہیں، کوئی نئی چیز نہیں ، تحریک عدم اعتماد جمہوری حق ہے ،فارن امپورٹڈ کرائسز اور پاکستان کے خلاف باہر سے سازش ہے۔ بدھ کو یہاں الیکٹرونک پاسپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ یہ غیر ملکی سازش ہے، لوگ فیصلہ کرتے ہوئے ضرور سوچیں کہ کہیں آپ پاکستان کیخلاف سازش کا حصہ نہ بن جائیں۔سیاسی بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ سیاسی بحران کوئی نئی بات نہیں ہے، دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں ایسا ہوتا رہتا ہے، لوگوں کا اعتماد اٹھ جاتا ہے، تحریک عدم اعتماد ایک جائز جمہوریت طریقہ ہے مگر ہمارے ہاں جو سیاسی بحران ہے یہ پاکستان کے خلاف بیرونی سازش ہے۔عمران خان نے کہا کہ میرے پاس جو خط ہے میں سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا، لوگ سمجھ رہے تھے کہ ڈراما ہورہا ہے، یہ کوئی ڈراما نہیں ہم اپنے ملک کے مفاد میں اسے چھپا رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ تھامیں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں یہ خط اتحادی جماعتوں کے نمائندگان اور سینئر صحافیوں کو دکھاؤں، لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کریں تاہم فیصلہ کرتے وقت یہ سوچ لیں کہ کہیں آپ بین الاقوامی سازش کا حصہ نہ بن جائیں۔دھمکی آمیز خط سے متعلق بات جاری رکھتے ہوئے انہورںنے کہاکہ ایک غیر ملکی سازش ہے، یہ سازش اس وقت سے ہورہی ہے جب سے وہ لوگ جو باہر سے پاکستان کو ایک ٹیلی فون کال پر کنٹرول کرتے تھے وہ برداشت نہیں کر پار ہے کہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت ہو جو اپنے ملک کے مفاد کے لیے فیصلے کرے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آپ کے سامنے ہے جس میں پاکستان کی تباہی ہوگئی کوئی ایک بتادے کہ اس جنگ میں شرکت کر کے ہمیں کیا فائدہ ہوا صرف نقصان ہی نقصان ہوا، کتنے لوگ معذور ہوگئے، حملوں میں ہمارے 80 ہزار لوگ جاں بحق ہوئے۔عمران خان نے کہاکہ اس دوران قبائلی علاقے کے لوگوں پر ظلم ہوا ہے، 35 لاکھ لوگوں نے وہاں سے نقل مکانی کی، زکوٰة دینے والے زکوٰة لینے والے بن گئے، ہم نے کسی اور ملک کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنے ملک کا مفاد قربان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے ملک کو فائدہ پہنچایا جس نے ہماری حوصلہ افزائی بھی نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ باہر کے لوگوں کو عادت نہیں ہے کہ پاکستان میں ایسی حکومت ہو جو اپنے ملک کے مفاد کو آگے رکھے
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...