اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویڑن نے 4 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔ اپنے بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ یہ پی ٹی وی تاریخ کا سب سے بڑا ریونیو ہے، پی ٹی وی جب ہمیں ملا تو مکمل دیوالیہ تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہاک ہاس مختصر عرصے میں دو چینلز ڈیجیٹل کئے، اور PTV کا بزنس ماڈل دیا آج PTV ان اداروں میں شامل ہے جو منافع میں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ بائیس پریس کلب اس سال ڈیجیٹل اسٹوڈیو اور لیب کیلئے منتخب کئے گئے ہیں، ان پریس کلبوں کو ماڈرن اسٹوڈیو اور equipment ملے گا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ جس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل صحافت کے جدید رموز استعمال کر پائیں گے، اس اسکیم میں فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم بھی اپ گریڈ کئے جائیں گے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...