مکہ مکرمہ (این این آئی )حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے زیرانتظام تکنیکی امور اور سروسز کے ادارے نے بیت اللہ کا طواف کرنے اور عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے آنے والے عمرہ زائرین میں زم زم کی 10 لاکھ سے زاید بوتلیں تقسیم کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام میں زمزم کی فراہمی کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے بتایا کہ فراہمی آب اور زمزم کا ادارہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ کرونا کی وبا کے بعد عمرہ مناسک کی بحالی کیپہلے مرحلے میں عمرہ زائرین میں زم زم کی 5 لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئیں اور دوسرے مرحلے میں تقسیم 7 لاکھ زمزم بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عازمین عمرہ میں زمزم کی بوتلیں صحت مطاف، مسعی، جنازہ گاہ، پہلی منزل، شاہ فہد اور شاہ عبداللہ کے ادوار میں مسجد حرام کی توسیع کے مقامات میں تقسیم کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے مسجد حرام میں 50 افراد کو زمزم کے گیلن فراہم کیے گئے ہیں۔ایک سوال کے جوب میں الندوی کا کہنا تھا کہ مسجد حرام میں نمازیوں اور عمرہ زائرین کی مدد کے لیے 128 ملازمین کی نگرانی میں 600 افراد پر مشتمل عملہ کام کررہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...