واشنگٹن(این این آئی)دو امریکی مسلمان خواتین پھر کانگریس کی رکن بن گئیں، صدر ٹرمپ الہان عمر اور راشدہ طلیب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات میں دو مسلمان خواتین پھر منتخب ہوگئیں۔ راشدہ طلیب اور الہان عمر دوبارہ کانگریس کی رکن بن گئیں۔الہان عمر صومالوی نژاد امریکی ہیں جبکہ راشدہ طلیب کے والدین کا تعلق فلسطین سے تھا، دونوں مسلم خواتین پہلے بھی کانگریس کی ممبر تھیں۔