بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یوکرینی بحران کے حل کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ بد ھ کونیوز بریفنگ میں روس یوکرین مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ایسی تمام سفارتی کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جو یوکرینی بحران کے پرامن حل کیلئے سازگار ہیں، اور روس۔یوکرین مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین نے ہمیشہ تمام ممالک کے جائز سیکورٹی خدشات کے ادراک اور اشتراکی، جامع اور تعاون پر مبنی پائیدار سلامتی کے تصور کی وکالت کی ہے اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپی سلامتی میکانزم کے قیام کی حمایت کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین امن کے لیے اپنی بھرپور کوشش کر رہا ہے اور یوکرین کی کشیدہ صورت حال میں کمی کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اور روس۔یوکرین تنازعہ کے جلد از جلد حل اور یورپ میں امن کی بحالی کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...