اسلام آباد (این این آئی)یونیورسٹی آف گوادر (یو جی) اور چین کی جیانگ سو یونیورسٹی (جے یو سی) نے تحقیق، فیکلٹی ایکسچینج اور تعلیمی پروگراموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق جیانگ سو یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر یان ڑاؤہونگ اور وائس چانسلر یو جی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔مفاہمت نامے کے تحت شراکت داروں نے دونوں یونیورسٹیوں کے مفاد اور فوائد کیلئے انجینئرنگ، زرعی سائنس، طب اور انتظام کے شعبے میں پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ فیکلٹی ممبران کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی ) کے اشتراکی پروگراموں میں شمولیت کا ارادہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ ایم او یو سے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے فیکلٹی اور طلبا کو فائدہ پہنچے گا اور یو جی کو سی پیک میں متحرک کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ دونوں فریقوں کے درمیان آن لائن میٹنگ کے دوران ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ اجلاس میں وائس چانسلر کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر اسلم، رجسٹرار یو جی دولت خان اور شعبہ مینجمنٹ سائنس کے صغیر احمد نے شرکت کی۔ 2021 میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹی آف تربت ( یو او ٹی ) کے گوادر کیمپس کو بلوچستان کے جنوب مغربی حصے میں ایک نئی یونیورسٹی میں اپ گریڈ کیا۔ ڈاکٹر عبدالرزاق صابر یو جی کے پہلے وائس چانسلر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یو او ٹی کے بانی وی سی کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے، ڈاکٹر صابر نے 2015 میں گوادر میں یو او ٹی کے ذیلی کیمپس کے قیام کا خیال پیش کیا تھا۔ پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) نے جولائی 2016 میں گوادر میںیو او ٹی کے ذیلی کیمپس کو مطلع کیا۔ جبکہ کیمپس میں جنوری 2017 میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...