اسلام آباد (این این آئی)چین میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ ماسکو کے دوران ہونے والی بات چیت اور اس ماہ کے شروع میں ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے، دو طرفہ تعلقات کا مفصل جائزہ لیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان، روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی و تزویراتی شراکت داری میں بدلنے کیلئے پر عزم ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ ماسکو اور ساتویں بین الحکومتی کمیشن کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا ۔وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کے فوری خاتمے، انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے قیام، انسانی امداد کی فراہمی اور سفارتی حل کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔۔ وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات سفارتی حل تلاش کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔وزیر خارجہ نے حال ہی میں پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں روس کی شرکت پر وزیر خارجہ سرگء لاروف کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی و بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کے پیش نظر، رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا واضح رہے کہ دونوں وزرائے خارجہ 29 سے 31 مارچ 2022 تک افغانستان کے پڑوسی ممالک کے تیسرے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...