ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر استعفیٰ دیا ہے،امین الحق

0
209

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر استعفیٰ دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو انہوںنے کہاکہ بذات ایم کیو ایم کے رکن میرا فرض بنتا ہے کہ رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر عملدرآمد کروں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ ادا کئے ۔ سید امین الحق نے کہاکہ ہر جگہ کوشش کی ہے کہ ملک و قوم کا نام پارٹی کا اعتماد برقرار رکھوں،پارٹی میں نیک نیتی کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔