اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں پاکستان کے دو روزہ دورہ پر تشریف لائے ہوئے،بوسنیا ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کے بوسنیا، ہرزیگووینا کے ساتھ خوشگوار برادرانہ تعلقات استوار ہیں ،دونوں ممالک نے ضرورت کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کی ۔بوسنیاکے صدر نے کہاکہ پاکستان نے بوسنیا میں جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے امن دستوں میں نمایاں طور پر شرکت کی جس پر میں آپ کا بہت شکرگزار ہوں ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...