نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جوئس مسویا نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ایک ماہ قبل یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور بعض علاقوں میں جنگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی تدفین کا عمل بھی محفوظ نہیں رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک بیان میں بتایاکہ مسویا نے 15 رکنی کونسل کوبتایا کہ فی الوقت تنازع میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ماریوپول، خارکیف، چرنیہیف اور بہت سے دیگرشہراس وقت محاصرے میں ہیں۔ان شہروں میں صرف صرف ایک ماہ قبل تک ہلچل تھی اورزندگی کی چہل پہل تھی۔انھوں نے بتایا کہ یوکرین میں جنگ کے مہلوکین اورزخمیوں میں 99 بچے شامل ہیں۔ بہت سے اسپتال، گھر اور اسکول تباہ ہو چکے ہیں۔مس مسوانے مزید کہا کہ روسی فوج کے محاصرے کا شکار قصبوں اور شہروں میں عام شہریوں کو خوراک، پانی، بجلی، ادویہ اور گرمائشیوکرین مردوں کی تدفین کے لیے بھی محفوط نہیں رہا،مشکل مہینے آرہے