اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن فرخ الطاف کو بے شرم کہا ہے۔ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے فرخ الطاف اور رمیش کمار کی سندھ ہاؤس پہنچنے پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر گزشتہ روز کی ہے جس میں فرخ الطاف کو پی ٹی آئی کے منحرف رکن رمیش کمار کے ساتھ سندھ ہاؤس میں بیٹھا جاسکتا ہے۔گزشتہ روز سندھ ہاؤس میں اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اورشہبازشریف نے شرکت کی تھی جبکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئے تھے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ فواد چوہدری اس سے قبل راجا ریاض اور نور عالم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھی انہیں بے شرم کہہ چکے ہیں۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...