اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کسانوں پر تشدد اور شیلنگ کی شدید مذمت ، کسان اتحاد کے رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کا خوف ، ڈر اور گھٹیا پن آپ کے ہر عمل سے ظاہر ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی دہشت گردی کا عملی مظاہرہ آج لاہور میں کسانوں پر ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آٹاچینی ، بجلی گیس چور عوام پہ سرِ عام دہشت گردی کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سرکاری ملازمین، ڈاکٹرز، طلباء میڈیا ، طبقہ آج سراپا احتجاج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں کو روزگار دینے کی بجائے گرفتار کرنا عمران صاحب کی فاشسٹ سوچ کی عکاسی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ووٹ چور ظالم حکومت کے پاس عوام کے لئے گالی، گولی اور شیلنگ کے سوا کچھ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے جینے کا حق چھیننے والی ظالم حکومت مظلوموں کی بات سننے پر بھی آمادہ نہیں
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...