اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب کاکرپشن کا بیانیہ ملکی اور غیر ملکی عدالتوں، ہر قانونی فورم پرپٹ گیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مدینہ کے پاک نام پر سیاست کا بیانیہ آپ کی بدترین اور بھیانک کارکردگی کی نذر ہو گیا۔ امر باالمعروف کی مقدس قرآنی اصطلاح آپ نے اپنے سیاسی ڈھونگ اور سیاہ اعمال کی بھینٹ چڑھائی۔ترجمان کے مطابق غیرملکی سازش کا ڈرامہ تو عدم اعتماد کے ذریعے دفن ہونے والا ہے،قوم کے ساتھ اپریل فول کھیلنے کے بجائے تاریخی کرپشن اور 16 فیصدمہنگائی،60 لاکھ لوگ بے روزگاری،2 کروڑ لوگوں کو غریب کرنے ،ڈالر120 سے 185،آٹا 35 سے 100،چینی 52 سے 120،گھی 130 سے 500،55000 قرض،پٹرول 96 سے 150،کا جواب دیں۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...