اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی غیرملکی سازش میں ملوث جماعتوں پر غداری کے مقدمے قائم کر کے انہیں کالعدم قرار دیا جائے،فواد چوہدری وزیر قانون ہیں، وہ بغاوت کے مقدمے کی درخواست بھیجیں تو میں ابھی دستخط کردوں گا،ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ، اسٹیبلشمنٹ مداخلت کر کے رمضان یا حج کے بعد فوری انتخابات کرائے، فوری انتخابات نہیں ہوتے پی ٹی آئی اراکین استعفیٰ دے دیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ اس ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، 172 لوگوں میں جو منحرف ہوئے ہیں وہ اس قابل نہیں رہے کہ اپنے علاقوں میں جا سکیں تو وہ قوم کی ترجمانی کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل میں بہت واضح ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو وزیراعظم عمران خان صدر کے اختیارات کے ساتھ کام جاری رکھیں گے البتہ آئین اس حوالے سے خاموش ہے کہ وہ کتنے دن کام جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ جن دونوں باپ بیٹے پر 18فروری کو 16ارب کی فرد جرم عائد ہونی تھی، وہ چور اور ڈاکو ایک صوبے اور ایک مرکز میں امیدوار ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالیں گے تو خوشی سے ڈالیں، ہمارے کونسے ایون فیلڈ میں فلیٹ ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن والے پھنس گئے ہیں کیونکہ عمران خان بیٹھے بٹھائے مقبول ہو گیا ہے حالانکہ ہم نے بھی بہت غلطیاں کی ہیں لیکن اس بے وقوفی کی وجہ سے لوگ ان کے چہرے نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوںنے کہاکہ اب دو ہی راستے ہیں، پہلا یہ کہ ملک میں انتخابات کرا دیے جائیں اور دوسرا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام 155 سے 160 لوگ اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن ایسے وقت میں مجھے اور زیادہ متحرک ہونا ہے، ان چوروں کو بے نقاب کرنا ہے جن کا عدالتیں بھی کچھ نہیں بگاڑ سکیں، عدالتیں 18فروری کو فرد جرم عائد نہیں کر سکیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر وزیراعظم کے خلاف غیرملکی سازش ہے تو جن لوگوں نے کی ہے ان جماعتوں پر غداری کے مقدمے کیے جائیں، ان کی جماعتوں کو پر پابندی عائد کر کے کالعدم قرار دیا جائے
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...