بزدار کی جانب سے استعفے میں گورنر کی بجائے وزیر اعظم کو مخاطب کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،رانا ثنا اللہ

0
317

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی جانب سے استعفے میں گورنر کی بجائے وزیر اعظم کو مخاطب کرنا قطعی طو رپر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ، اس غلطی کو درست کیا جانا ناگزیر ہے اس لئے عثمان بزدار گورنر پنجاب کو دوبارہ استعفیٰ دیں اور منظور ی کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کرے،اس استعفے کی وجہ سے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی او رغیر قانونی قرار دیا جا سکتا ہے ،جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے وزیر اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کر دی ہے ، چھینہ گروپ سے بھی بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ وہ بھی اپنا فیصلے تبدیل کریں گے،جب عمران خان نے دیکھا کہ ان کے بچنے کا کوئی چارہ باقی نہیں بچا تو اسٹیبلشمنٹ کو بلا کر ان کے سامنے رونا رویا گیا کہ مجھے بچائیں اور پھر تین تجاویز سامنے آئیں ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کے استعفے کے حوالے سے آئین میں واضح درج ہے ۔ عثمان بزدار کے استعفے میں وزیر اعظم کو مخاطب کیا گیا ہے جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ، عثمان بزدار آئین و قانون کے مطابق دوبارہ استعفیٰ دیں جس میں گورنر پنجاب کو مخاطب کیا جائے او راس کی منظوری دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ استعفے کی منظوری کے بعد سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نوٹیفکیشن جاری کریں ، یہ چیف سیکرٹری پنجاب کی بھی ذمہ داری ہے او راگر وہ اپنی اس آئینی ذمہ داری کو نہیں نبھائیں گے تو انہیں اس کیلئے جوابدہ ہونا پڑے گا اس لئے اس غیر آئینی او رغیر قانونی نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیا جائے ۔ یہ جلد بازی میں سب کچھ بلڈوز کرنا چاہتے ہیں ، اگر ایک عمارت کی بنیاد ہی غلط ہو گی تو وہ دھڑام سے گر جائے گی ۔ اس استعفے کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جا سکتا ہے ، بیشک اسے ایک دو روز میں ٹھیک کر لیں کیونکہ ہمیں کوئی جلدی نہیں،ہمارے نمبر آج بھی پورے ہیں اور دو روز بعد بھی پورے ہوں گے اور آپ کے نمبر نہ کل پورے تھے اور نہ دو روز بعد پورے ہوں گے لیکن اس بڑی غلطی کی تصحیح کر لی جائے ، ہمارے نمبر 200سے اوپر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کر دی ہے