چوہدری فواد حسین کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری، چار ج بھی سنبھال لیا

0
300

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین نے وزارت قانون و انصاف کا اضافی عہدہ سنبھال لیا،سیکرٹری وزارت قانون و انصاف اور وزارت کے دیگر حکام نے وفاقی وزیر اطلاعات و قانون کا استقبال کیا،سیکرٹری وزارت قانون نے وفاقی وزیر کو وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی،واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپا تھا۔