لاہور (این این آئی)لاہور میں تعینات چین کے قائم مقام قونصل جنرل پینگ ژنگ ا وو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سماجی اور طبی تعاون کو فروغ د ینا چین کا مقصد ، لاہور میں چینی قونصلیٹ جنرل بھائی چارے اور اخوت کے جذبے کے ساتھ صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوششیں کر رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ (آئی آئی آر ایم آر) کے تعاون سے چینی خصوصی گرانٹ سے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں نیونیٹولوجی یونٹ اور سنٹرل آکسیجن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ چینی قائم مقام قونصل جنرل نے کہاآئی آئی آر ایم آر کے چیئرمین محمد مہدی، لیڈی ایچی سن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ایم اقبال شاہد اور نیونٹولوجی ڈیپارٹمنٹ کی انچارج عالیہ بتول کی موجودگی میں ہسپتال کیلئے کچھ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،مجھے امید ہے کہ اس منصوبے کو چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کے اشارے کے طور پر یاد رکھا جائیگا،یہ ہمارے لوگوں کے درمیان محبت کا تبادلہ ہے،یہ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا ہماری دوستی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے فریم ورک کے تحت زیادہ سے زیادہ منصوبوں سے مقامی کمیونٹی کو فائدہ پہنچے گا،یہ سب ہمارے ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے تعلقات کو مستحکم کریگا، گوادر پرو کے مطابق آئی آئی آر ایم آر کے چیئرمین محمد مہدی نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور خاص طور پر طبی اور صحت کے میدان میں مدد فراہم کرنے میں چینی قونصلیٹ جنرل لاہور کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان تعاون کو ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔ لیڈی ایچی سن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ایم اقبال شاہد نے کہا کہ 200 بستروں پر مشتمل 150 سال پرانا تاریخی لیڈی ایچی سن ہسپتال ایک ماہ میں 1000 بچوں کی پیدائش کا انتظام کرتا ہے۔ اسے پچھلے کئی سالوں سے نیونٹولوجی یونٹ سنٹرل آکسیجن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی سخت ضرورت تھی
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...