اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایوان صدر اور وزیراعظم ہائوس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے تین اپریل کو پاکستان کے آئین اور عوام کے ساتھ کھلواڑ اور تاریخی فراڈ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایوان صدر اور وزیراعظم ہائوس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئین شکن ٹولہ بائیس کروڑ عوام اور آئین کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے،ملک میں پی سی او اور قبضے والی حالت ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین معطل اورملک سنگین آئینی ، سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے ،عمران خان کے احکامات کی کوئی آئینی وقانونی حیثیت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا ، اس جرم میں حصہ دار ہو گا اور آرٹیکل 6 کا سامنہ کرنا پڑے گا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اقتدار سے چمٹے رہنے کی خاطر غیرآئینی وغیرقانونی طورپر بائیس کروڑ عوام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے ،ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے تین سال معیشت پارلیمنٹ ، الیکشن کمشن ، میڈیا سمیت دیگر اداروں کو یرغمال بنایا ،اب مہنگائی ، غربت اور بھوک سے پسی عوام کواپنے غیرآئینی اقتدار کے ذریعے یرغمال بنائے ہوئے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کے ذریعے اپنی نالائقی، کرپشن اور تاریخی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...