یہ لوگ اپنے غیر ملکی آقائوں کے حکم پر چل رہے ہیں ،شبلی فراز

0
283

اسلام آباد (این این آئی) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے اپوزیشن رہنمائوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ لوگ اپنے غیر ملکی آقائوں کے حکم پر چل رہے ہیں ،جن نے پاکستان کو بھکاری کہہ دیا ہے وہ پاکستان کیلئے اہل ہی نہیں ہیں،یہ اپنا وقت پریس کانفرنس اور عدالتوں میں ضائع کررہے ہیں ،ہمیں نئے انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ پنے غیر ملکی آقائوں کے حکم پر چل رہے ہیں،جن نے پاکستان کو بھکاری کہہ دیا ہے وہ پاکستان کے لئیے اہل ہی نہیں ہیں،ان پر کرپشن کے بڑے بڑے کیسز ہیں،انہوں نے ملک کی سیاست کو تباہ کیا، جمہوریت کو کمزور کیا ۔ شبلی فراز نے کہاکہ انہوں نے جو کلچر کو فروغ دیا ١”سندھ ہاؤس ، مری چھانگلا گلی ”سب سامنے ہے۔ انہںنے کہاکہ یہ اپنا وقت پریس کانفرنس اور عدالتوں میں ضائع کررہے ہیں ،ہمیں نئے انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم تو پہلے بھی اور اب بھی عوام میں جاتے ہیں،یہ قوم جان چکی ہے کہ ان ایجنڈا کیا تھا؟