سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر امریکی سفارتکار کو بْلاکر ”ڈی مارش” کیا، شاہ محمود قریشی

0
266

ملتان (این این آئی)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، کسی ملک کو ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیصلے ہمارے آئین، قانون اورعوامی امنگوں کے مطابق ہونے چاہئیں، پاکستانی قوم نہیں چاہتی اندرونی معاملات میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت ہو۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کہہ رہی ہے بیرونی مداخلت نامناسب ہے،ڈی مارش’کیا جائے،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی ہدایت پرسفارت کار کو بلا کرڈی مارش کیا۔انہوںنے کہاکہ واشنگٹن میں بھی اپنے سفیر کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کرایا،ترکی پاکستان کادوست برادر ملک ہے،ہرمشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان پاکستان میں ایسی حکومت چاہتاہے جواْن کیلئے نرم رویہ رکھتی ہو،ہندوستان سے کہاتھااچھے تعلقات چاہتے ہیں،کشمیریوں کا سودا ہرگز نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ آئین کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بتائیں آئین میں کہاں درج ہے لوگوں کے ضمیر خریدے جائیں۔