لاہور(این این آئی) (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ان کے پاس 200سے زائد ارکان ہیں۔ایک انٹرویومیں عطا تارڑ نے کہا کہ چوہدری شجاعت کیلئے عزت اور احترام ہے، پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے پنجاب میں آئینی بحران پیداکرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی وجہ کے ملتوی کیا گیاتھا، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب فوری ہونا آئینی ضرورت ہے۔عطار تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ساتھ 200سے زائد ارکان ہیں، گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں ہوئی میٹنگ میں ان کے 146ارکان موجود تھے، پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھو دینے پر یہ لوگ بہانے سے اجلاس ملتوی کرنا چاہتے ہیں، یہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن ہے ضلع کونسل گجرات کانہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...