ممبئی (این این آئی)آئندہ چنددنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی زندگی کے کچھ دلچسپ پہلو زبان زدِ عام ہیں۔جہاں ان دونوں کو لے کر دیگر موضوعات پر گفتگو جاری ہے وہاں ان کی فلموں کے معاوضے کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟اداکارہ عالیہ بھٹ بالی وڈ کے کامیاب ہدایتکار مہیش بھٹ کی صاحبزادی ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس وقت بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں جس کا ثبوت انہوں نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں اداکاری سے دیا۔اس کے برعکس کپور خاندان بھی بالی وڈ میں پھیلا ہوا ہے، گو کہ رنبیر کپور نے کم فلموں میں کام کیا لیکن ان کی یہ ہی کوشش رہی کہ فلموں کے انتخاب میں معیار کو ترجیح دی جائے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے تقریباََ 15 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں اور رنبیر کپور کو مبینہ طور پر اپنی آنے والی فلم ‘اینیمل’ کے لیے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔رپورٹ کے مطابق عالیہ مذکورہ رقم اپنی فلم ‘ڈارلنگز’ کے لیے بھی وصول کریں گی لیکن اْنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے کرائم ڈرامے اور کرن جوہر کی ‘راکی ??اور رانی کی پریم کہانی’ کے لیے اپنامعاوضہ تھوڑا کم کردیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر خبریں سرگرم ہیں کہ دونوں اداکار اپریل کی 17 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، دونوں کی شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان منعقد ہوں گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...