اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق مریم نواز شریف انتخابی مہم کے سلسلے میں 7 روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گی ۔ ترجمان کے مطابق مریم نواز شریف (کل) جمعرات5 نومبر کو سکردو پہنچیں گی،مریم نوازشریف5 نومبر کو غواری،6 نومبر کو سکردو اور 7 نومبر کو دمبوداس جلسوں سے خطاب کریں گی،مریم نواز شریف 8 نومبر کو گوہکوچ،10 نومبر کو استور اور 11 نومبر کوچلاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی،6 نومبر کو شگر سے سکردو تک ریلی نکالی جائے گی ،7 نومبر کو مریم نوازشریف دمبوداس میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گی ،مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن مریم نوازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے ،مریم نوازشریف 8 نومبر کو گاہکوچ جائیں گی، مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ غذر کے زیراہتمام استقبالیہ میں شرکت کریں گی ،مریم نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی گلگت بلتستان میں پانچ سال کی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی ،دورے کے دوران مریم نوازشریف پارٹی امیدواروں، عہدیداروں، کارکنان، نوجوانوں اور بزرگ عمائدین سے ملاقات کریں گی۔