شہبازشریف انصاف پسند غریب پرور اور جمہوریت پسند خادم پاکستان کے طورپر سامنے آئیں گے ، بیرسٹر امجد ملک

0
381

مانچسٹر (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)انٹر نیشنل آفیئرز کے چیف کو آر ڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک بہترین منتظم ، انصاف پسند چیف ایگزیکٹو ، غریب پرور اور آئین اور جمہوریت پسند خادم پاکستان کے طورپر سامنے آئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ”این این آئی ”سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت عزیز میں کھچائو اور معاشی بد حالی کا دوردورہ ہے اور انشا اللہ شہباز شریف بطور وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد امن و استحکام اور خوشحالی لے کر آئیں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)انٹر نیشنل آفیئرز کے چیف کو آر ڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ ن لیگ کے ورکرز اور سپورٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنی سیاسی اقدار اور روایات کا خیال رکھتے ہوئے ملک میں ایک خوشحال سیاسی نظام کی بنیاد رکھیں اور ملک کی ترقی میں کسی بھی طرح اپنا کر دار ادا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ پاکستان کی کمزور معیشت کو سنبھالنا ایک بڑا چیلنج ہے ۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح بہبود کیلئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے اور یہ سلسلہ انشا اللہ جاری رہے گا ۔