کراچی (این این آئی)ہولی وڈ اور بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی اداکار علی خان نے کہا ہے کہ انہیں بیرون ملک کے اداکاروں میں سب سے زیادہ مزہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے دوران آیا۔علی خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2011 کی مقبول فلم ‘ڈان 2′ میں کام کیا تھا، اس سے قبل وہ چند بولی وڈ اور ہولی وڈ فلموں میں بھی کام کر چکے تھے۔علی خان نے بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ہمراہ بھی کیا ہے جب کہ وہ ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور جولی والترز کے ساتھ بھی جوہر دکھا چکے ہیں۔علی خان نے 2007 کی ہولی وڈ فلم’اے مائٹی ہارٹ’ میں انجلینا جولی اور عرفان خان کے ہمراہ اداکاری کی تھی۔حال ہی میں وہ فیصل قریشی کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے بیرون ملک کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات بتائے۔علی خان نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ انہوں نے براڈ پٹ کے ہمراہ کام نہیں کیا بلکہ وہ ان کی ایک فلم کے پروڈیوسر رہے ہیں اور ان سے اداکار کا ممبئی کے تاج ہوٹل میں جھگڑا بھی ہوا تھا۔اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ براڈ پٹ کے ساتھ ان کا جھگڑا کس بات پر ہوا تھا، تاہم انہوں نے ان کی بھی تعریفیں کیں۔علی خان نے شاہ رخ خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ہم مذہب، ہم زبان اور ہم نسل ہیں، اس لیے ان کے انہیں کام میں زیادہ مزہ آیا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...