کراچی (این این آئی)اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں یاسر نواز نے شادی کی پیش کش کی تھی، تب انہوں نے ابتدائی طور پر ان سے ‘سندھی’ ہونے کی وجہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔یاسر نواز اور ندا یاسر کی شادی کو ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے اور دونوں کو بچے بھی ہیں اور ان کا شمار رومانوی اور مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ندا یاسر نے حال ہی میں ‘فوچیا میگزین’ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی، خاندان اور کیریئر سے متعلق کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ انہیں مارننگ شو کرتے ہوئے 13 سال ہو چکے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جب آیا تھا تو شروع میں ریکارڈڈ مارننگ شو کرتی تھیں اور اس وقت تک ان کی شادی ہو چکی تھی۔ان کے مطابق نادیہ خان اور شائستہ لودھی ان سے قبل ہی مارننگ شو کرتی تھیں جب کہ وہ اتفاقی طور پر مارننگ شو کی دنیا میں داخل ہوئیں۔ندا یاسر نے بتایا کہ پہلے شائستہ لودھی مارننگ شو کرتی تھیں، تو انہوں نے انہیں درخواست کی کہ وہ کچھ دن کے لیے ان کی جگہ شو کرلیں، جس کے بعد انہیں بھی شو کرنے میں مزہ آیا اور پھر کچھ ہی دنوں بعد وہ مارننگ شو میزبان بن گئیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...