کمر کس لیں ، عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں شہباز شریف کی وزیراعظم آفس کے افسران اور عملہ سے ملاقات

0
272

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم آفس کے افسران اور عملے سے کہا ہے کہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا۔ منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف سے عملے کا تعارف کرایا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں۔