اسلام آباد (این این آئی)ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان کو مبینہ دھمکی آمیزخط کے معاملے پر عمران خان کے بیانیے سے پاکستان کے امریکہ سمیت کئی ممالک سے سفارتی تعلقات متاثر ہونگے ،سفارتی کیبل سے زیادہ سیاسی بیانات سے نقصان پہنچا،کیبل میں فوری کوئی حقیقت یا خطرے اور پریشانی کی بات ہوتی تو سپریم کورٹ اس کو ضرور سنجیدہ لیتی،چین کے ساتھ بہتر تعلقات اور امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کرنے کی کوشش کا خمیازہ تو پاکستان پہلے ہی بھگت رہا ہے ۔ بی بی سی کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات سے منسلک ڈاکٹر قندیل عباس نے کہاکہ پہلے پاکستانی وزیراعظم سے آج کے وزیر اعظم تک امریکہ کا پاکستان کی سیاست میں ملوث ہونا ہمیشہ زیر بحث رہا ہے اور آج بھی یہی ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جس سفارتی کیبل کا ذکر کیا جا رہا ہے، وہ بظاہر ایک معمول کی کیبل ہے جو پاکستان میں موجود غیر ملکی سفارتکار اپنے ممالک کو بھیجتے رہتے ہیں اور ہمارے سفارتکاروں کے ذریعے دوسرے ممالک سے پاکستان بھی آتی ہیں،ماضی میں اس سے زیادہ خطرناک کیبلز اور مراسلے آتے رہے ہیں لیکن اس بار اس خط کا وقت اس کو اہم بنا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اب امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے میں وقت لگے گا،میرا خیال ہے کہ اس کیبل میں فوری کوئی حقیقت یا خطرے اور پریشانی کی بات ہوتی تو سپریم کورٹ اس کو ضرور سنجیدہ لیتی
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...