اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی طرز سیاست کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ، نفرت اور انتشار بڑھ رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی طرز سیاست کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ، نفرت اور انتشار بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مشتعل کارکنان ملک میں ایک بہت ہی خطرناک رجحان پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کارکنان سوشل میڈیا اور عام زندگی میں وہی عمل کرتے ہیں جو قیادت کہتی ہے، پی ٹی آئی قیادت اس تمام صورتحال کی ذمہ دار ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے کارکردگی متعلق سوالات سے بچنے کے لئے امریکہ مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، لوگ آپ کے بیانیہ کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کو معلوم ہے آپ ماضی کی طرح صرف ووٹ حاصل کرنے کے لئے نیا بیانیہ بنا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کارکان سے وہ نعرے لگوا رہے ہیں جو آپ خود نہیں لگا سکتے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف بیانیہ بھی جھوٹ پر مبنی تھا، پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے پاکستان کرپشن انڈیکس میں 117ویں نمبر پر تھا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے 2021 میں پاکستان 140ویں نمبر پر پہنچ گیا، اب جب کرپشن اور احتساب کا بیانیہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ پی ٹی آئی فرضی خط کی آڑ میں نئے بیانیے کی تلاش میں نکل پڑی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...