لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ باپ پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا تھا کہ اگر (ق) لیگ آپ کے پاس آگئی تو ہم بھی آجائیں گے،(ق) لیگ کی حمایت کے باوجودان کا واپس نہ آنا مصلحتیں تھیںیا کچھ اورلیکن ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں ،ہم نے کسی قسم کا تصادم نہیں کرنا اور لڑائی جھگڑے کی سیاست نہیں کرنی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خالد مگسی نے ہم سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، ہمیں یہ کہا گیا تھاکہ آپ کے کچھ لوگ آپ کو چھوڑ گئے، لیکن (ق) لیگ آگئی تو ہم بھی آپ کے پاس آجائیں گے۔ہم نے(ق) لیگ کوقائل کرلیا ، خالدمگسی کو کہا ک (ق) لیگ کی حمایت حاصل کرلی ہے، زبیدہ جلال نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، بی اے پی کے دوسرے دوستوں نے راستہ جدا کیا، مصلحتیں تھیں یا کچھ اور ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام لوگ حقائق جان چکے ہیں،ان میںشعور ہے، ہم نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم ساڑھے 3 سال سندھ اسمبلی میں بیٹھ کر پیپلز پارٹی کو کوستی رہی، آج ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔آج کراچی کے عام شہری کوفیصلہ کرنا ہے انہیں کہاں کھڑا ہونا ہے، آج عوام کو فیصلہ کرنا ہے خوددار پاکستان چاہیے یا غلامی میں جانا ہے۔انہوںنے کہا کہ میڈیا مالکان کو کہتا ہوں آزاد صحافت کے علمبردار ہیں تو مصلحت کا شکار نہ ہوں، جس دور میں ہم پر تنقید ہوتی تو اسی طرح کا کردار آج بھی ادا کریں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...