اسلام آباد (این این آئی) سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں ، جو ہمیں غلام بناناچاہتے ہیں ان کے خلاف ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاوس میں شہبازشریف کی ولیمہ پارٹی ہوئی جو مزید اب نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں مگر جو ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں ان کے خلاف ہیں۔ انہوکںنے کہاکہ ہم صرف امریکہ پالیسوں پر تنقید کرتے ہیں، ہم امریکہ، بھارت کے مخالفت نہیں بس غلامی کے خلاف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر امریکہ یہاں اپنے غلام بٹھائے گا تو ہم ایسی پالیسیوں کی مخالفت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے دور میں چائے بسکٹ مشکل سے ملتے تھے شہباز شریف نے 2 دنوں میں سرکاری خرچے پر اعلیٰ قسم کے ڈنر دیے گئے۔۔ شہباز گل نے کہاکہ عمران خان کو سکیورٹی ٹھریٹس ہیں، عمران خان کیلئے مناسب سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ نے نواز شریف کو لانا ہی ہے تو عام پاسپورٹ پر لائیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...