اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا فیصلہ عمران خان کے دورہ روس سے بہت پہلے کر لیا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو حال ہی میں وہی تجربہ ہوا جو امریکی عوام کو 6 جنوری کے ٹرمپ کے واقعہ میں ہوا تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آئینی بغاوت کی کوشش کی ، عمران خان کے ٹرمپ سے بھی اچھے تعلقات تھے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں لیکن اْس کے لیے انتخابی اصلاحات لازمی ہیں،اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا وزیر خارجہ بننا ان کی جماعت کیلئے مشکل ہوگا کیونکہ پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کی دوسری بڑی جماعت ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عمران خان پاکستانی عوام کے عمومی امریکا مخالف جذبات کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے ملک کے 70 فیصد سیاسی نمائندوں کو غدار قرار دے کر خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ امریکا چاہے کتنا ہی موروثی سیاست اور اقربا پروری پر تنقید کیوں نہ کرے، حقیقت یہ ہے کہ آخر میں اہمیت اسی بات کی ہے کہ پاکستانی عوام کسے منتخب کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...